دلہن کی خوبصورتی بڑھانے کے ٹوٹکے

1,710

خوبصورتی آپکی جلد کی مرہون منت ہوتی ہے ۔اورجلد کو چار چاند لگانے میں آپکی تھوڑی سی محنت درکار ہوتی ہے۔آجکل شادیاں عروج پر ہیں ۔اور بنوں ہماری انمول کے مصداق چاہے دولہا والے ہوں یادلہن والے سب کی ساری توجہ دلہن پرہی رہتی ہے۔ شادی شروع ہونے سے چند ماہ پہلے ہی اپنی جلد کے نکھار پر توجہ دینی شروع کردینی چاہئے۔اگر پارلر سے بھی آپ کوئی ٹریٹمنٹ لیں تو وہ بھی پہلے سے شروع کردیں کیونکہ ایک دفعہ فیشل یامینی پیڈی کیور کروانے سے رزلٹ سامنے نہیں آتا ۔اگر آپ پارلر نہیں جاسکتی تو ذیل میں بیان کئے گئے طریقے اپنا سکتی ہیں۔جس سے نہ صرف آپکی جلد اچھی ہوگی بلکہ آپ دیگر کیمیکل پر مبنی پراڈکٹ کے سائڈ افیکٹ سے بھی بچ جائیں گی۔

ابٹن

صندل پاؤڈر دو چائے کے چمچ
چاول کا آٹا دو چائے کے چمچ
مسور کی دال کاپاؤڈڑ چار کھانے کے چمچے
ہلدی آدھا چائے کاچمچ
بیسن دو کھانے کے چمچ
ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرکے گلاس جار میں رکھ لیں۔جب بھی لگانا ہو ضرورت کے مطابق نکال کر اسمیں دہی،شہد اور ناریل کاتیل ایک ایک چمچ ڈال کرملالیں اگر ضرورت محسوس ہوتو تھوڑا ساپانی شامل کرلیں۔کسی بھی چیز کااثر ایک دن میں نظر نہیں آتا لہٰذا شادی سے پندرہ دن پہلے سے لگاناشروع کردیں ۔فرق آپ خود محسوس کریں گی۔

بیوٹی سوپ

پہلے ایک کپ پانی ابال لیں۔ابلتے پانی میں دو سے تین چمچ صندل پاؤڈر ،ورس ایک چمچ،ارجن کی چھال یا اسکا پاؤڈر ایک چمچ شامل کریں۔اچھی طرح مکس کرنے کے بعد خوشبو سے پاک گلیسرین سوپ کدوکش کرکے شا مل کریں۔اگر خشک جلد کامسئلہ ہوتو تھوڑاسا ناریل کاتیل بھی ملاسکتی ہیں۔دھیمی آنچ پر پکائیں اتناکہ سارا پانی خشک ہوجائے اور جب گاڑھا ہوجائے تو بلینڈ کرکے ثابن کی شیپ میں ڈال دیں۔ہر اسکن کے لئے فائد ہ مند ہے۔ایکنی اور،پگمینٹیشن کے لئے اچھاہے۔رنگت صاف اورجلد ملائم رکھتاہے۔

بلیک ہیڈز کیلئے جیل

ایلوویرا کا گودا اور پکاہوا پپیتاآدھا ، آدھاکپ ہم وزن لے کر بلینڈ کرکے فرج میں رکھ لیں۔یہ جیل استعمال سے پہلے ایک چمچ نکال کر ایک چٹکی بیکنگ سوڈاملالیں اور دس سے بارہ منٹ کے لئے چہرے پر لگالیں۔دھونے کے بعد ہلکے ہاتھ سے ٹشو کی مدد سے چہرے کو صاف کرلیں بلیک ہیڈر نکل جائیں گے۔

فیس پالش

انڈے کے چھلکے اچھی پیس کرچھان لیں ایک کھانے کاچمچ،خربوزے اور بادام کی گری پسی ہوئی دو کھانے کے چمچ،لونگ پسی ہوئی ایک چائے کاچمچ،ان سب کو اچھی طرح مکس کریں اورایک چائے کاچمچ ہلدی اور تھوڑاسالیموں کارس ملاکرپیسٹ تیار کرلیں ۔ پندرہ منٹ لگانے کے بعد منہ دھولیں۔اس فیس پالش کارزلٹ بہت اچھاآتاہے۔

ہاتھوں کی مہندی

کیمیکل سے پاک مہندی گھر پر تیار کریں۔ ایک گلاس پانی میں چار لونگیں،ایک چائے کاچمچ چائے کی پتی،اور ایک چمچ پسی کالی مرچ ملاکراتناپکائیں کہ ایک کپ رہ جائے۔پھر چھان کر چند قطرے لیموں کارس شامل کرکے مہندی اسی پانی سے بھگولیں۔اس مہندی کارنگ کالا نہیں بلکہ لال آئے گا۔آپ اسے آسانی سے کون میں بھر کرلگاسکتی ہیں۔

اگر شادی والے دن چہرے پر کوئی دانہ آجائے تو

جائفل کو پیس کر دودھ میں ملاکردانے پر لگالیں۔تقریباًدوگھنٹے کے اندر دانہ ٹمپریری طور پر ختم ہوجائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...