فاؤنڈیشن کا صحیح انتخاب ضروری

930

دیکھنے میں تو فاؤنڈیشن میک اپ میں ایک عام سی استعمال کی چیز ہے لیکن اگر غور کیا جائے تو پورے میک اپ کا انحصارصرف اچھے اور بہترین فاؤنڈیشن پرہوتا ہے۔ چہرے پر صرف بیسلگا لینا ہی کافی نہیں۔ بہت سی خواتین فاؤنڈیشن کو میک اپ کا غیر ضروری یا فالتو حصہ سمجھتی ہیں اور اسے بہ حالت مجبوری استعمال کرتی ہیں اس لیے دہ اس کے صحیح استعمال سے بھی واقف نہیں ہوتیں ۔صرف فاؤنڈیشن میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ وہ آپ کے چہرے کے مکمل میک اپ کو بے عیب بنادیتا ہے۔ میک اپ کے لیے فاؤنڈیشن کا اچھا استعمال ممکن ہے کہ آپ کو زیادہ خوشی نہ دے پاتا ہو لیکن بہرحال اسے پھر بھی آپ کی توجہ کی ضرورت ہوئی ہے۔ ایک اچھا فاؤنڈیشن کیسا ہونا چاہئے؟ چہرے کی جلدیا رنگت کی مناسبت سے کس قسم کا فاؤنڈیشن استعمال کرنا چاہئے؟فاؤنڈیشن لگانے کے کیا طریقہ ہیں؟ اور یہ کہ اسے کتنے مرحلوں میں مکمل کرلیناچاہئے یہ وہ چند سوال ہیں جس کے بارے میں اگر مکمل آگاہی ہو تو پھر آپ اپنے چہرے کوایک بھر پور اور بے عیب بیس کا مسکن بنا سکتی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ بیس لگانے کے تمام طریقہ کار اور عمل سے آپ مکمل آگاہ ہوں ۔ اگر ایسا ممکن نہیں تو اپنی بیوٹی کنسلٹنٹ سے اس کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کیجئے کیونکہ اگر بیس یعنی میک اپ کی بنیاد اچھی ہوگی تب ہی چہرے پر میک اپ اپنا بھرپور تاثر دے گا۔ نیچے درج فاؤنڈیشن کو استعمال کرنے کے چند اہم نکات اے آپ کو ضرور ہوگا:

اپنے چہرے کی مناسبت سے فاؤنڈیشن کا انتخاب

اپنے چہرے، رنگت اور جبڑوں کی ساخت کی مناسبت سے ایک صحیح فاؤنڈیشن کا انتخاب کرنا یقیناًآپ کے لیے ایک مشکل مرحلہ بھی ہوسکتا ہے اور ایک آسان کھیل بھی۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ اس مرحلے سے آپ کس طرح نبرد آزما ہوتی ہیں۔ فاؤنڈیشن میں ہلکے، گہرے، گلابی، براؤن اور اورنج شیڈز دستیاب ہوتے ہیں۔ممکن ہے کہ ان میں سے کسی ایک صحیح رنگ یا شیڈ کا انتخاب آپ کو تھکادے لیکن اس طرح آپ ایک پرفیکٹ شیڈ منتخب کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی۔ ان رنگوں میں سے کسی ایک کاانتخاب اپنے جبڑے کی ساخت کے حساب سے کریں۔ رنگ جو آپ کے چہرے کی رنگت سے میچ کرتا ہو اس کے لیے آپ اپنے ہاتھ کی پشت پر ہلکا سا فاؤنڈیشن لگا کر رب کریں اس سے صحیح رنگ کا انتخاب آسان ہوگا۔ ان میں سے کوئی ایک منتخب کیجئے۔ یہ بات یاد رکھیں کہ جو رنگ آپ کے کمپلیشن سے میچ کرگیا ہے اسی رنگ کے دو مزید شیڈز ہلکے اورگہرےآپ کو درکار ہوں گے۔ ایک جو آپ کی جو لائن یعنی جبڑے کی ہڈی کے اوپری حصے اور ایک جو نچلے حصے پرلگے گا۔ اس سے جو لائن واضح ہو جائے گی۔

دو مختلف قسم کے شیڈز کا استعمال

یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آپ کا زیادہ وقت سورج کے سامنے یعنی دھوپ میں گزرتاہے۔ دراصل آپ کا چہرہ مختلف قسم کے شیڈز کا حامل ہوتا ہے۔ سب سے پہلے آپ کا ماتھا جودھوپ میں سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے ممکن ہے کہ اس کا شیڈچہرے کے دوسرے حصوں سے مختلف ہواسی طرح گال یا جبڑے کا حصہ دھوپ کے سامنے کم رہتا ہے اس لیے یہ کہا جاسکتا ہے کہ دھوپ کا اثر چہرے کے مختلف حصوں پر مختلف ہوتا ہے ۔اسی مناسبت سے جلد بھی مختلف شیڈز کی ہوجاتی ہے اس لحاظ سے آپ کو فاؤنڈیشن کے دو مختلف شیڈز درکار ہوں گے جس سے آپ کی اسکن قدرتی معلوم ہوتی ہے۔چہرے کے وہ حصے جہاں رنگ ہلکا ہے وہاں آپ کو ڈارک شیڈز کی ضرورت ہوگی اور اسکن کے وہ حصے جو ڈارک ہیں وہاں آپ کو ہلکے فاؤنڈیشن کی ضرورت ہوگی۔ ہلکے اور ڈارک کے ملاپ سے آپ کے چہرہ پر ایک جیسے قدرتی رنگ کا تاثر پیدا ہوگا۔

جلد کی مناسبت سے فاؤنڈیشن کا انتخاب

جلد کی ساخت اور فاؤنڈیشن فارمولے کاگہرا تعلق ہوتا ہے۔ اس لیے فاؤنڈیشن شیڈز کا انتخاب کرتے ہوئے اس بات کو بھی مدنظر رکھیں کہ آپ کی جلد کس طرح کی ہے یعنی خشک، آئلی یا پھر نارمل اسکن۔ جلد کی تینوں اقسام کے لیے مختلف فاؤنڈیشن استعمال کیئے جاتے ہیں۔ خشک اسکن والی خواتین اگرلیکوئیڈ فاؤنڈیشن کے شیڈز استعمال کریں تو یہ ان کے چہرے پر بھرپور موئسچرائزر کا کام دے گا اسی طرح نارمل اسکن کے لیے آپ اپنی مرضی کا فاؤنڈیشن استعمال کرسکتی ہیں کیونکہ اس جلد پر لیکوئیڈ یا پاؤڈر فاؤنڈیشن دونوں ہی بہترین رزلٹ دیں گے ۔البتہ پھر بھی اگر نارمل جلد والی خواتین لیکوئیڈ فاؤنڈیشن کا استعمال کریں تو اس سے ان کی اسکن بہت زیادہ قدرتی چمکدار اور خوبصورت دکھائی دے گی۔ جن خواتین کی جلد آئلی یا چکنی ہوتی ہے ایسی خواتین کو چاہئے کہ وہ پاؤڈر فاؤنڈیشن یا پھر کریم سے پاؤڈر فاؤنڈیشن کا استعمال کریں۔ اس قسم کا فاؤنڈیشن پاؤڈر جلد سے چکنائی کو جذب کرے گا اور اسکن ہموار محسوس ہوگی۔

فاؤنڈیشن کے لیے صحیح برش کا انتخاب

میک اپ میں چہرے پر فاؤنڈیشن بیس لگانا ایک آرٹ ہے اور آرٹ کے لیے یہ بات سب سے اہم ہے کہ آپ کے برش بہترین ہوں تاکہ مطلوبہ رزلٹ مل سکے۔ یہ بات ہمیشہ ذہن نشین رکھیں کہ چہرے کے ہر حصہ کو فاؤنڈیشن کی یکساں مقدار کی ضرورت نہیں ہوتی ہر حصہ الگ مقدار کا تقاضہ کرتا ہے۔ کیونکہ چہرہ کا ہر حصہ مختلف ہوتاہے اسی مناسبت سے اسیٹریٹ بھی کیا جاتا ہے۔ اگر آپ صحیح برش کا انتخاب کرنے میں دشواری محسوس کرتی ہیں تو اس کا بہترین حل یہ ہے کہ گول گیند نما برش فاؤنڈیشن لگانے کے لیے استعمال کریں۔ کیونکہ اس قسم کے برش سے چہرہ کے ہر حصہ کو مکمل لیول کی کوریج مل جاتی ہے۔
فاؤنڈیشن لگانے کے لیے ابتداء نقطوں سے کی جانی چاہئے خواہ آپ کریم فاؤنڈیشن استعمال کررہی ہیں یا لیکوئیڈ؟ دونوں صورتوں میں نقطوں سے آغاز ہی بہترین نتائج دے سکتا ہے۔ چہرے کے مختلف حصوں پر فاؤنڈیشن کے نقطے (دائرے) لگائیے اور پھر اسے انگلیوں کی پوروں کی مدد سے ہموار کرلیں۔ چاہے تو ایک اسٹروک ڈومڈ برش کا بھی لگا سکتی ہیں۔ اسٹروک ہمیشہ نیچے سے اوپر کی جانب لگائیں اگر اوپر سے نیچے کی جانب لگائیں گی تو اس سے چہرے کے مسام نمایاں ہوں گے یہ ایک سادہ لیکن نہایت کار آمد ٹپ ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...