عمر بڑھنے کے ساتھ اسکن کیئر کے طریقے بھی بدلیں

66,171

ہرشخص کی خواہش ہوتی ہے کہ اسکی جلد صاف شفاف اورنرم وملائم ہو۔لیکن عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ جلد پراسکے اثرات رونماہونے لگتے ہیں۔جلد کی خوبصورتی اورحسن کوبرقراررکھنے کے لئے تھوڑی سی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔آپ کی عمر جیسے جیسے بڑھتی ہے جلد ہرسطح پر تبدیلوں سے گزرتی ہے۔جلد کی بالائی سطح پتلی اورڈھیلی ہوجاتی ہے۔کیونکہ اسمیں حفاظتی چکنے مادے (لپڈز) کم ہوجاتے ہیں۔جسکی وجہ سے جلد خشک ہوکرانفیکشن سے مقابلہ کی صلاحیت کھونے لگتی ہے۔
جلد میں رونما ہونے والی تبدیلوں کاسبب آپ کااپنی جلد کے ساتھ برتاؤ ہے۔اگر آپ اپنی جلد کوسرد وگرم ماحول سے محفوظ رکھیں تو آپ اپنی جلد کی بہتر پرورش کرسکتے ہیں۔جیسے جیسے انسان کی عمر بڑھتی ہے اسکی ضروریات بھی بدلتی رہتی ہیں بالکل اسی طرح آپکی جلد میں رونماہونے والی تبدیلیوں کے باعث جلد کی ضروریات بھی بڑھ جاتی ہیں۔اور اگر آپ اپنی جلد کی مناسب دیکھ بھال نہ کریں تو اسکن عمر سے پہلے ہی بہت جلد ڈھل جاتی ہے۔

موئسچرائزراستعمال کریں

عمر بڑھنے کے ساتھ جلد کی داخلی تہہ میں پائے جانے والے کولچن اورلچکدار بافتیں جو آپ کی جلد کومضبوط اورنرم رکھتی ہیں وہ ٹوٹنے لگتی ہیں۔جسکے نتیجہ میں جھریاں بننے لگتی ہیں۔عمر کے ساتھ رونماہونے والی ان تبدیلوں کامقصد یہ ہوتاہے کہ اب جلد کسی چوٹ یازخم کے بعد تیزی سے واپس اپنی حالت میں نہیں آئے گی۔ایسی صورت میں ایسے موئسچرائزراستعمال کریں جوجلد کونرم وملائم رکھیں اورجلد کوجوان رکھیں۔کچھ ایسی پروڈکٹ ہیں جواینٹی ایجنگ ہیں انمیں ہایالورانک ایسڈ شامل ہوتاہے جوجلد کواندر سے مرطوب کرکے لچکداربڑھاکرحدت کم کرکے فری ریڈیکلز سے بچاتاہے۔

سن بلاک ضرور لگائیں

کچھ عادتیں ایسی ہوتی ہیں جوجلد کوتباہ کردیتی ہیں اورانمیں سے ایک تو مختلف کیمیکلز کاجلد پراستعمال ہے اوردوسرا سن بلاک کااستعمال نہ کرناشامل ہے۔جلد کی حفاظت کے لئے سن بلاک کااستعمال دانش مندانہ حکمت عملی ہے۔ اپنی جلد کی صحت کے لئے سن بلاک کااستعمال لازمی کریں چاہے آپ دھوپ میں جائیں یانہ جائیں۔گھرمیں ہوں یاباہر سن بلاک کااستعمال گردن ،ہاتھوں اورکانوں کی اوپری سطح پرکرنانہ بھولیں۔یہ نہ صرف دھوپ کے اثرات سے محفوظ رکھتاہے بلکہ جلد کاپہلے سے ہوئے نقصان کابھی ازالہ کرتاہے۔

اومیگاتھری کھائیں

جلد ہمارے جسم کازندہ عضوہے ۔اسکی کارکردگی بہتر رکھنے اوربہترین نظر آنے کے لئے غذائیت کی ضرورتی ہوتی ہے۔بہترین غذا کے ساتھ اومیگاتھری چکنائیاں جلد کی صحت کیلئے اوربڑھتی عمر کے اثرات کامقابلہ کرنے کے لئے ضروری ہیں۔یہ خلیوں کی جھلیوں کی رطوبت کوبرقرا ر اورلچکدار رکھنے کے ساتھ ساتھ جلد کی اپنی چکناہٹ اورشادابی برقرار رکھتی ہے۔بروکلی ،بندگوبھی،دیگر پتوں پرمشتمل سبزیاں ،السی کے بیج،اخروٹ اورسامن مچھلی جلد کی حفاظت کے لئے اپنی خورا ک میں شامل رکھیں۔

کلینزنگ

چہرے پرموجود جھریاں قبل از وقت عمر رسیدگی کاآئینہ دار ہوتی ہیں۔روزانہ دن میں اور رات سونے سے قبل لازمی اسکن کوکلینز کریں اورٹھنڈے پانی سے دھولیں۔آپ خود بخود نمایاں فرق اپنی رنگت اورجلد میں محسوس کریں گی۔بڑھتی عمر کے اثرات کوجلد پرآنے سے بچانے کے لئے کلینزنگ،ٹوننگ اورموئسچرائزنگ کواپنی روٹین کالازمی حصہ بنائیں۔اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو جلد پرجمامیل آپ کی جلد کوسانس لینے سے بھی روکے گا۔

پانی کااستعمال

پورے دن میں کم از کم دس سے بارہ گلاس پانی ضرور پیئیں کیونکہ اب گرمیوں کاموسم ہے اسمیں جلد کی نمی برقرار رکھنے اوراسکن کو ٹین ہونے سے بچانے کے لئے پانی کی زیادہ مقدار ضروری ہے۔بڑھتی عمر کے ساتھ ہی جلد کی نمی بھی ختم ہونے لگتی ہے۔ روزانہ وافر مقدار میں پانی پیئیں ۔اسکے علاوہ آپ جوسز اورایسی غذائیں لیں جسمیں پانی کاجز وافر مقدار میں ہوجیسے انگور،ٹماٹر ،گرما،خربوزہ اورتربوز وغیرہ ۔لیکن ان سب کامجموعی استعمال آپکی روزانہ کی ضرورت کے مطابق ہی ہوناچاہئے۔

گھریلوٹریٹمنٹ

اگر آپ پارلر جاکرمہنگے ٹریٹمنٹ نہیں کرواسکتی تو گھر پر ہی اسکن ٹریٹمنٹ کریں۔یادرکھیں گھروں میں زیادہ مقدار میں ایسڈز والے پروڈکٹس جلد میں حدت اورسوزش کے مسائل پیداکرتے ہیں۔اسی لئے معروف برانڈ ہی استعمال کریں۔اینٹی ایجنگ کریمی مارکیٹ میں دستیاب ہیں ۔
اگر آپ کی عمر کے اثرات جلد پررونما ہونے لگے ہیں تواچھی برانڈ کی ڈے اورنائٹ کریم کاباعدگی سے استعمال شروع کردیں۔چھائیوں کے لیے لازما کریم کا استعمال کریں۔

مزید جانئے :گرمیوں کی تقریب میں میک اپ کیساہوناچاہئے؟

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...