باڈی واش،شاورجیل یاصابن؟

6,718

جلد کی صفائی کے لئے کیابہتر ہے کیانہیں؟ آج کل یہ فیصلہ کرنا اشتہار دیکھنے کے بعد بہت مشکل ہوجاتاہے۔کوئی بھی نیااشتہار دیکھنے کے بعد ایسامحسوس ہوتاہے کہ یہی جلد کے لئے بہتر بلکہ بہترین ہے۔اس کنفیوژن کے باعث آپ اپنی جلد کوبھول کر صرف اشتہاروں کی خوابی دنیامیں کھوجاتے ہیں۔
باڈی واش ہویاشاورجیل یاپھر صابن ان میں سے کسی بھی چیز کے انتخاب سے پہلے ضروری ہے کہ آپ اپنی جلد کی ٹائپ سے آگاہ ہوں کہ جلد کی بہتری اورصفائی کے لئے کیامناسب رہے گا۔صرف اشتہار دیکھ کر کسی بھی چیز کاانتخاب سوائے آپ کی جیب خالی کرنے کے آپ کواورکچھ نہیں دے گا۔

باڈی واش

بہت سے باڈی واش ایسے ہیں جو جلد کوموئسچرائز رکھتے ہیں۔اورجلد کی نمی کوبحال کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔بہت سے باڈی واش جسم پر ایک باریک تہہ چھوڑ جاتے ہیں جو جلد پر بیریئرکاکام کرتی ہے اورجلد کی نمی کوبرقرار رکھتی ہے۔

شاور جیل

جلد کی کلینزنگ کے لئے شاورجیل کااستعمال بڑھتاجارہاہے۔اس کے استعمال سے جلد موئسچرائز رہتی ہے اورگریسی محسوس نہیں ہوتی۔یہ صابن پرمشتمل نہیں ہوتے۔اکثر شاورجیل جینٹل کنڈیشننگ ایجنٹ فارمولاپر مشتمل ہوتے ہیں۔

صابن

صابن کااستعمال نہایت آسان رہتاہے لیکن عام صابن جلد کی نمی کوختم کردیتاہے ۔خصوصاً جراثیم کاخاتمہ کرنے کادعو ی کرنے والے صابن جراثیم کے ساتھ جلدکی نمی بھی بہالے جاتے ہیں۔صابن کاانتخاب اپنی جلد اورموسم کے حساب سے کریں ۔کوشش کریں کہ کسی اچھے بیوٹی سوپ کاانتخاب کریں تاکہ وہ جلد کوصاف اورموئسچرائز کرے نہ کہ روکھا اوربے رونق۔

یہ کس طرح کام کرتے ہیں؟

آپ ان تینوں میں سے کچھ بھی لیں تقریباً ان کاکام ایک ہی ہے جیسے دھول مٹی، بیکٹیریا اورساتھ ساتھ جسم کی قدرتی نمی کوصاف کرنا۔آپ کی جلد پرموجود قدرتی آئل یانمی جلد کونرم اورموئسچرائز رکھتی ہے۔اوراس کے ختم ہونے سے جلد روکھی اوربے جان ہوجاتی ہے۔فرق بس اتنا ہے کہ باڈی واش اورشاور جیل عام صابن کی طرح جسم کی نمی کوبالکل ختم نہیں کرتے ۔لیکن اگر آپ کسی اچھے بیوٹی سوپ کاانتخاب کریں تو اس مسئلے کوبھی حل کیاجاسکتاہے۔

انتخاب کے لئے یادرکھیں۔۔۔

یہ ضروری نہیں کہ آپ باڈی واش،شاورجیل یاپھر صابن میں سے کس کاانتخاب کرتی ہیں۔بلکہ ضروری یہ ہے کہ آپ کی جلد کیسی ہے؟ اوراس کی ضرورت کیاہے ؟اگر آپ کی جلد حساس،خشک یاآئلی ہوتو اس بات کودھیان میں رکھتے ہوئے کسی بھی پروڈکٹ کاانتخاب کریں۔کسی بھی پروڈکٹ کے انتخاب کے لئے اس کی خوبصورت ایڈورٹائزمنٹ ضروری نہیں بلکہ جلد کی ضرورت کاخیال رکھنابے حد ضروری ہے۔

اہم کیاہے؟

اہم یہ نہیں کہ آ پ نہانے کے لئے کیااستعمال کرتے ہیں بلکہ اہم یہ ہے کہ آ پ شاور کس طرح لیتے ہیں۔
۱۔شاور کیلئے ٹھنڈا یانیم گرم پانی استعمال کریں۔
۲۔شاورلینے کے بعد جلد کوضرور موئسچرائز کریں۔
۳۔جسم پر کسی بھی چیز کوبہت زیادہ رگڑیں نہیں ورنہ جلد روکھی ہوجائے گی۔
۴۔کسی بھی پروڈکٹ کے استعمال سے اگرالرجی جیسے خارش،سرخی یاجلدکی اوپری تہہ اترنے لگے تو احتیاط کریں۔
۵۔اگر آپ بہت سی مصنوعات آزماچکے ہیں اوراسکے استعمال کے بعد جلد موئسچرائز کرنے کے باوجودجلد خشک رہے اورآپ مطمئن نہ ہوں تو کسی بھی دوسری پروڈکٹ کے انتخاب سے پہلے کسی اچھے ڈرماٹولوجسٹ سے ضرور رابطہ کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...