ہلدی اور ہلدی کے پیسٹ کے ان گنت فوائد

26,266

ہلدی قدرتی اجزا سے بھرپور ہوتی ہے ہلدی کا استعمال کھانوں میں کثرت سے کیا جاتا ہے ۔ہلدی کا استعمال مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے جسے بھولنے کی بیماری، مختلف اقسام کی الرجی جوڑوں کے درد وغیرہ میں فائدے مند ثابت ہوتی ہے۔

خوبصورتی کے لئے قدیم زمانے سے ہلدی کے استعمال کو بہترین مانا جاتا ہے ہلدی نہایت سستی بیوٹی پروڈکٹ ہے ہلدی کس طرح سے آپکے جلدی امراض کو ختم کر کے آپکی خوبصورتی بڑھا سکتی ہے یہ ہم آپکو بتایں گے۔

چہرے کے داغ دھبوں کے لئے

چہرے پر داغ دھبوں کی صورت میں ہلدی کا پاؤڈر اور صندل کی لکڑی کا پاؤڈر ہم وزن لے کا اس میں لیموں کا رس ملا کے پیسٹ بنا لیں پندرہ منٹ تک چہرے پر لگائیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں ہفتے میں دو بار کے استعمال سے فرق واضح ہو جائے گا۔

چکنی جلد کے لئے

چکنی جلد کے لئے ہلدی کا ماسک بہت فائدے مند ثابت ہوتا ہے. چکنی جلد کے لئے ہلدی کا پیسٹ بنانے کے لئے ڈیڑھ ٹیبل سپون صندل پاؤڈر میں ایک چٹکی ہلدی کے ساتھ تین ٹیبل سپون اورنج جوس ملا کے پیسٹ بنا لیں اور جلد پر استعمال کریں۔

خشک جلد کے لئے

خشک جلد کے لئے انڈے کی سفیدی، دو قطرے زیتون کا تیل، چند قطرے تازہ لیموں کا رس اور ایک چٹکی ہلدی کو اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنا لیں متاثرہ حصوں پر لگائیں اور مکمل طور پر خشک ہونے کے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں کہنی، گردن اور گٹھنوں پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

جھریوں کے خاتمے کے لئے

چہرے پر جھریوں کے لئے ہلدی پاؤڈر، چاول کا آٹا، خشک دودھ اور ٹماٹر کے جوس میں اچھی طرح ملا کے پیسٹ بنا لیں تیس منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں اسکے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں جھریوں کا خاتمہ ہو جائے گا اور چہرے کی رنگت بھی نکھر جائے گی۔

آنکھوں کے گرد حلقے

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے لئے دو ٹیبل سپون بٹر ملک میں ایک چٹکی ہلدی ملا کے آنکھوں کے گرد بیس منٹ تک لگا رہنے دیں اسکے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ہفتے میں دو بار استعمال سے آنکھوں کے گرد موجود سیاہ حلقے ختم ہو جائینگے۔

بڑھتی عمر کے اثرات

بڑھتی عمر کے جلد پر ہونے والے اثرات کو کم کرنے کے لئے بیسن اور ہلدی کو ہم وزن لے کر پانی ملائیں اور پیسٹ بنا لیں اس پیسٹ میں بہترین نتائج کے لئے خشک دودھ یہ دہی بھی استعمال کر سکتے ہیں پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اس پیسٹ کو پورے جسم پر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

مزید جانئے :

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...