بالوں کے لئے ٹی ٹری آئل کے فوائد اور طریقہ استعمال

8,091

ٹی ٹری آئل، ٹی ٹری کے پتوں سے نکالا ہوا تیل ہوتا ہے ۔ٹی ٹری آئل کو صدیوں سے چوٹ ،زخم ،خارش ،انفیکشن دور کرنے کے لئے اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سیپٹک دوا کے طورپر استعمال کیا جاتا رہا ہے لیکن ۱۹۲۰ کے بعد سے اسے اسکن کیئراور بالوں کی صحت بہتر بنانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔

ٹی ٹری آئل سے متعلق چند اہم باتیں

۱۔ ٹی ٹری آئل کو دوسرے تیل(زیتون ،بادام ،کیسٹر آئل ،لیوینڈر آئل یا ناریل )کے تیل کے ساتھ ملا کرلگایا جاتاہے ۔
۲۔ ٹی ٹری آئل کم مقدار میں استعمال کرنا چاہئے
۳۔ ٹی ٹری تیل لگانے سے معمولی جلن محسوس ہوتی ہے ۔حساس جلد والے افراد ڈاکٹر سے رجوع کر کے ٹی ٹری آئل کا استعمال کریں ۔
۴۔ٹی ٹری آئل کے علاوہ ٹی ٹری جیل بھی بالوں میں چمک لانے اور ہئیر اسٹائلنگ کے لئے استعمال ہونے والا قدرتی جیل ہے ۔

بالوں کی نشونماکے لئے ٹی ٹری آئل کا مساج ۔

۱۰۰ فیصدخالص ٹی ٹری آئل کا مساج بالوں کو صحت مند بناتا ہے ،خون کا دورانیہ بڑھاتا ہے جس سے نئے بال اگنے میں مدد ملتی ہے ۔
چند قطرے ٹی ٹری آئل اور ناریل کا تیل ملا کر سر کی جلدپر دس منٹ تک ہلکے ہاتھ سے مساج کریں اور پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں ۔ اور پھر ٹی ٹری شیمپو سے سر دھو لیں ۔

گنج پن دور کرنے کے لئے ٹی ٹری آئل ماسک

سر کی جلد کے تمام امراض کے لئے ٹی ٹری آئل بے حد مفید ہے ۔اس آئل میں اینٹی فنگس خصوصیات ہوتی ہیں اس لئے سر کی جلد پرہونیوالے انفیکشن کوختم کرتا ہے اور نئے بال اگنے میں مددکرتا ہے ۔ہارمونز کی تبدیلی کے باعث اکثر مرد و خواتین گنج پن کا شکار ہو جاتے ہیں ایسے لوگوں کے لئے ٹی ٹری آئل سے بننے والا ماسک مفید ہوتا ہے ۔
ایک کپ دہی میں دوچمچ شہد ،آدھا کپ ایوا کاڈو کا گودا ،دو چمچ زیتون کاتیل اور چند قطرے ٹی ٹری آئل ملا لیں ۔تمام اجزاء کو اتنا پھینٹیں کہ مکسچر کریمی ہو جائے ۔ پورے سر پر اس ماسک کو دس منٹ تک لگا رہنے دیں اورپھر مساج کریں یا کنگھا کر یں تاکہ ماسک سر کی جلد میں جذب ہو سکے ۔ آدھے گھنٹے بعد سر دھو لیں ۔یہ ماسک روز لگایا جاتا ہے ۔

بالوں میں چمک لانے کے لئے ٹی ٹری آئل نریشمنٹ ماسک۔

کچھ لوگوں کے بال گھنے اور لمبے تو ہوتے ہیں لیکن جاندار اور پرکشش نہیں ہوتے ایسے بالوں چمک لانے کے لئے ٹی ٹری نریشمنٹ ماسک مفید ہوتا ہے ۔
دو چمچ زیتون کے تیل میں دو ،دو چمچ دودھ ،کیسٹر آئل ،ایک انڈہ اور دس قطرے ٹی ٹری آئل ملا لیں ۔اس ماسک کوسر کی جلد پر لگا کر پلاسٹک کی تھیلی سے ڈھانپ لیں اور دو سے تین گھنٹہ لگا رہنے دیں ۔ اب ہئیر ڈرائیر سے ۵ منٹ تک گرم ہوا سر کی سطح پر پہنچائیں اور سر دھو لیں ۔ اس ماسک کا استعمال ہفتہ میں دو دفعہ کیا جاتا ہے

ٹی ٹری آئل بال دھونے کے لئے

ٹی ٹری آئل کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ سر کی جلد پر موجود بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے اور بند مسام کھولتا ہے جس سے بالوں کی نشونما کا عمل ممکن ہوتا ہے اس تیل کا استعمال مساج کی صورت میں تو کیا جاتا ہے تاکہ یہ جڑوں میں پہنچ کر بالوں کو گرنے سے روک سکے لیکن اس کا استعمال روزانہ استعمالہونے والے شیمپو کے ساتھ بھی کیا جاتا ہے
دو چمچ شیمپومیں ۵ قطرے ٹی ٹری آئل ملالیں اورپورے سر پر لگا کر دس منٹ کیلئے چھوڑ دیں ۔ پھر سادے پانی سے سر دھو لیں ۔ روزانہاستعمال کرنے سے بالوں کی نشونما کی رفتا میں اضافہ ہو گا۔

ٹی ٹری آئل اسپرے

رات میں ٹی ٹری آئل سے بنا ہیر اسپریسرکی خشکی کو دور کرتا ہے اور بالوں کا روکھا پن دور کرتا ہے
آدھا کپ پانی میں چند قطرے ٹی ٹری آئل اور آدھا کپ سرکہ ملالیں اور اسپرے بوتل میں ڈال کر بالوں میں اسپرے کریں ۔رات بھر لگا رہنے دیں اور صبح سر دھو لیں

سر کی خارش دور کرنے کیلئے ٹی ٹری اور پیپر منٹ آئل کا مساج

کچھ لوگوں کی سر کی جلد پر مستقل خارش رہتی ہے جس کے باعث زخم بھی بن جاتے ہیں ان لوگوں کیلئے ٹی ٹری آئل اور پیپر منٹ آئل کا مساج مفید ہوتا ہے
ایک ایک چچ پیپر منٹ آئل اور ٹی ٹری آئل ،دو چمچ زیتون کا تیل اور آدھا کپ گرم پانی کو ملاکر محلول بنا لیں ،سرکو شیمپسوسے دھونے کے بعد اس محلول کو بالوں میں لگائیں اور دس منٹ تک مساج کریں ،اور نیم گرم پانی سے سردھولیں ۔ چند دنوں کے استعمال سے سر کی جلد کی خارش کی شکایت دور ہو جائے گی۔

سر کی جوؤں سے نجات کے لئے ٹی ٹری آئل شیمپو۔

ماہرین کے مطابق ٹی ٹری آئل سر کی جوؤں کے خاتمے کیلئے موثر ترین تیل ہے ۔ اس کا استعمال کئی طریقوں سے کیا جاتا ہے لیکن اس تیل کا استعمال شیمپو کے ساتھ کرنے سے جوؤں کے انڈے بھی بالوں سے صاف ہو جاتے ہیں
دو چمچ کم کیمیکل والے شیمپو(بے بی شیمپو )میں ۴ ،۴ قطرے لیوینڈر آئل ،ٹی ٹری آئل اور زیتون کا تیل ملالیں اور سرپرلگا تیس منٹ کے لئے شاور کیپ لگا دیں ۔ انگلیوں سے مساج کرتے ہوئے گرم پانی سے سر دھولیں اور لیو ۔ان ۔کنڈیشنر لگا ئیں اور باریک کنگھی سے بال سلجھائیں تاکہ بالوں میں سے جوئیں صاف ہو سکیں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...