رنگ گورا کرنے والی 8 غذائیں

75,501

رنگ گورا کرنا کئی عورتوں کا خواب ہوتا ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ مارکیٹ میں دستیاب وائٹننگ کریموں کی خرید کبھی کم نہیں ہوتی ۔ بعض کمپنیاں تو جھوٹے سچے وعدے بیچ کر لوگوں کو اپنے پراڈکٹس استعمال کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔ جن سے وقتی طور پر تو شاید فائدہ ہو بھی جائے لیکن بعد میں نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ یہ کریمیں ایک تو بہت مہنگی ملتی ہیں اور ساتھ ہی ان میں موجود کیمیکلز جلد کو اندر سے نقصان پہنچاتے ہیں ۔

ان غذاؤں کو اپنی روز مرہ کی خوراک کا حصہ بنا کر آپ قدرتی طور پر گوری ہو سکتی ہیں :

1۔ لیمبو پانی

لیمبو کو قدرتی وائٹننگ بلیچ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ جسم کو فاضل مادوں سے پاک کرتا ہے جس سے خون صاف اور جلد چمکدار ہوجاتی ہے ۔ چہرے پر کیمیکل والی وائٹننگ بلیچ سے بہتر ہے کہ آپ روزآنہ صبح ایک گلاس لیمبو پانی کا پئیں ۔ اس کے مستقل استعمال سے اس میں موجود وٹامن سی اور ایسڈک خصوصیات آپ کا رنگ گورا کردیں گی ۔

2۔ چائے

ایک امریکی رسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ چائے کے استعمال سے جسم میں پر آکسائیڈز کم ہوتے ہیں جو کہ جلد کو کھردرا اور رنگ کو جلانے کا باعث بنتے ہیں ۔ چائے ایک طاقت ور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جوکہ جلد کی صحت کے لیے بے حد مفید اور اہم ہے۔ تاہم چائے کا استعمال ایک حد تک ہی سہی رہتا ہے ورنہ صحت پراس کے منفی اثرات رونما ہونے لگتے ہیں ۔

3۔ پھل اور سبزیاں جن میں وٹامن سی ہو

چمکدار اور صحت مند جلدکے لیے وٹامن سی بہت ضروری ہے۔ اگر آپ گورا ہونا چاہتی ہیں تو ایسی غذائیں کھائیں جن میں وٹامن سی کثیر تعداد میں موجود ہو جیسے کہ کیوی، نارنجی، چیری، اسٹرابیری، ٹماٹر اور موسمبی وغیرہ۔

4۔ سویا بین

یہ ایک ایسی قدرتی غذا ہے جس سے جلد سے بڑھتی عمر کے اثرات کم ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور اس میں موجود آئسو فلیوون جلد کو صحت مند بناتا ہے ۔ سویا بین میں پائی جانے والی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات رنگ گورا کرتی ہیں ۔

5۔ کیلے

یہ پھل وٹامن اے ، بی اور ای سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ سب ہی غذائی اجزا جلد کی رنگت گورا کرنے کے لیے اہم ہیں ۔ اب یہ آپ کے اوپر ہے کہ یا تو کیلے کا ماسک بنا کر چہرے پر لگا لیں یا اسے اپنی روزآنہ کی غذا کا حصہ بنا لیں ۔

6۔ دودھ

دودھ میں کیلثیم کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ جلد کی رنگت نکھارنے میں مدد دیتی ہے ۔ دودھ روزآنہ پینے سے جلد اندر سے صاف ہوجاتی ہے اور دودھ میں موجود لیکٹک ایسڈ جلد کو ایکسفولیئٹ بھی کردیتے ہیں ۔

7۔ چقندر

چقندر میں پوٹاشیئم ، آئرن، فاسفورس، فائبر اور کئی اقسام کے وٹامنز موجود ہوتے ہیں جو اسے افادیت سے بھرپور بنا دیتے ہیں ۔ وٹامن اے، بی اور سی سے جلد گوری اور صاف ہو جاتی ہے۔ اس کے استعمال سے جلد کے مسام قدرتی طور پر گردوغبار سے صاف ہوجاتے ہیں اور رنگ گورا لگنے لگتا ہے ۔

8۔ مچھلی

مچھلی میں اومیگا تھری ایسڈ موجود ہوتا ہے جو کہ جلد کے لیے ٹانک کا کام کرتا ہے۔ مچھلی وٹامنز سے بھرپور ہوتی ہے ۔ اسی لیے اسے رنگ گورا کرنے کے لیے بہترین غذا تصور کیا جاتا ہے ۔ مچھلی بیک کرکہ ہفتے میں ایک بار ضرور استعمال کریں ۔ مچھلی کو فرائی کرنے سے اس کے وٹامنز ضایع ہوجاتے ہیں اسی لیے مچھلی کو بیک کرنا بہتر ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...