خوبصورتی کے لئے بیکنگ سوڈا کے 8 طریقہ استعمال

100,799

خوبصورت دکھنے کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ چہرے کی رنگت گوری کر لی جائے ،بلکہ ایک لڑکی کو خوبصورت اس وقت کہا جاتا ہے جب وہ سر کے بال سے لے کر پیر کے ناخنوں تک اجلی دمکتی اور بکھری نظر آئے ۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کیا کوئی ایسی چیز ہے جو سر کے بالوں سے لے کر پیروں کی خوبصورتی دے سکے ؟تو اس کا جواب ہے بیکنگ سوڈا
ایکسپرٹ کہتے ہیں کہ سوڈیک بائی کاربو نیٹ ( کھانے کا سوڈا ) جسے بیکنگ سوڈا بھی کہا جاتا ہے قدرتی طور پر اپنے اندر بیش بہا فائدے رکھتا ہے گھر کا کوئی ایسا گوشہ نہیں جہاں بیکنگ سوڈا فائدہ نہ پہنچائے

بیکنگ سوڈا یوں تو کچن ،فریج اور حتیٰ کہ واش روم کو چمکانے کے لئے استعمال ہوتا ہے لیکن یہ خواتین کو خوبصورت بنانے اور حسن نکھارنے کا کام بھی کرتا ہے اس ہی لئے لوگ اسے خواتین کا دوست کہتے ہیں مگر شرط یہ ہے کہاس کا استعمال مناسب مقدار میں کیا جائے ۔

1۔ایکنی فیس واش

بیکنگ سوڈا فیس واش کے طور پر آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے جو چہرے کو ایکسفولییٹ کرتا ہے اور چہرے کو تازہ دم کرتا ہے
چکنائی اور گردوغبار کی وجہ سے اکثر چہرے پر ایکنی آجاتی ہے اس کا بہترین حل بیکنگ سوڈا کا فیس واش ہے
آرگینک شہد دو کھانے کے چمچ ،بیکنگ سوڈا ایک کھانے کا چمچ ،ان دونوں چیزوں کو ملا کر پیسٹ بنائیں اور چہرے پر لگا کر ہلکے ہاتھوں سے مساج کرتے ہوئے نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔

2۔پمپلز کا علاج

اب چہرے کے پمپلز کے لئے مہنگی مہنگی کریمیں اور کیمیکل والی ادویات استعمال کرنے کی ضرورت نہیں اب یہ کام اب بیکنگ سوڈا کی مدد سے کریں
اینٹی سیپٹک خصوصیات رکھنے والا یہ پاؤڈر نہ صرف دانوں کے نشانات مٹاتا ہے بلکہ اسکن کی پی ۔ایچ کو بھی بیلنس کرتا ہے جس سے اسکن ہر طرح کی پریشانیوں سے بچ جاتی ہے
بیکنگ سوڈا اور پانی ملا کر ایک پیسٹ بنا لیں اب اسے چہرے کی متاثرہ جگہ پر دو سے تین منٹ لگا رہنے دیں اور ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں
یہ عمل ہفتہ میں دو یا تین دن کریں اور آہستہ آہستہ اس کا استعمال کم کرتے ہوئے ہفتہ میں صرف ایک دن کریں ۔

3۔سن برن سے تحفظ

دھوپ سے جھلس جانے والی جلد پر کچھ بھی کر لیا جائے لیکن جلد کی رونق بحال نہیں ہو تی اور کئی دن محنت کے بعد بھی چہرہ بد نما ہی رہتا ہے لیکن موسم گرما کی تپتی دھوپ کی تپش سے جلد کو راحت دینے کا ایک موئثر طریقہ ہے ( بیکنگ سوڈا باتھ )

ایک بالٹی ٹھنڈے پانی میں ۵ کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈ ا حل کر لیں اور اب باریک دھار سے اپنے جسم پر دس سے پندرہ منٹ پانی ڈالیں

اگر کسی کا چہرہ دھوپ کی تپش سے جھلس جائے تو اسے چاہئے ایک کپ ٹھنڈے پانی میں دو چمچ بیکنگ سوڈا گھول لے اور ململ کے کپڑے کو اس پانی میں بھگو کر چہرے پر رکھے ۔دن میں دو تین بار اس طرح کرنے سے چہرے پر ہونے والی خارش اور جلن میں آرام محسوس ہو گا ۔

4۔اسکن کمپلیکشن

گورا دکھنا خواتین کا اولین شوق رہا ہے لیکن کچھ خواتین گوری ہونے کے باوجود بھی خوبصورت نہیں دکھتیں اس کی وجہ ہوتی ہے ( ان ایون ٹون )۔
کچھ خواتین کی ٹھوڑی ،ماتھہ اور ناک کا حصہ ڈارک کلر کا ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان کی رنگت اجلی اور دمکتی نظر نہیں آتی لیکن بیکنگ سوڈا کا استعمال چہرے کی صفائی اور ایون ٹون حاصل کرنے کے لئے بہترین ہے ۔

ایک چمچ بیکنگ سوڈا ،لیموں کا عرق اور ۴ سے ۵ قطرے زیتون کا تیل ملا کر پیسٹ بنا لیں اور پانچ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں اور ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں ،یاد رکھیں کہ بیکنگ سوڈا کے استعمال کے بعد چہرے پر موائسچرائزر لگانا چاہئے تاکہ جلد نرم رہے سکے

5۔بالوں کی خوبصورتی

بیکنگ سوڈا صرف چہرے کے ہی لئے نہیں بلکہ بالوں کی چمک اور نشونما بڑھانے میں بھی مدد کرتا ہے ۔

بیکنگ سوڈ ا اور پانی کا گاڑ ھا مکسچر بالوں کی جڑوں میں دس سے بارہ منٹ لگانے سے بال مظبوطاور چمک دار ہوتے ہیں اور

6۔ڈیوڈرنٹ

بیکنگ سوڈ ا ایک قدرتی ڈیوڈرنٹ ہے جو کہ جسم کی ناگوار بو کو کنٹرول کرتا ہے یہ پسینہ کو جذب کرتا ہے ،چونکہ یہ ایک اینٹی بیکٹیریل ایجنٹ ہے اس لئے جراثیم کو دور کرتا ہے اور جسم کی بد بو دور کرتا ہے۔

بیکنگ پاؤڈر اور کارن فلاور ہم مقدار لے کر پاؤڈر کی طرح بغلوں میں لگانے سے ناگوار بو پیدا نہیں ہوتی ۔

7۔ناخنوں کی خوبصورتی

بعض اوقات گھر کے کام کاج کرنے میں خواتین کے ناخن پیلے اور کھردرے ہو جاتے ہیں یا پھر ٹوٹنے لگتے ہیں اس مسئلہ کے حل لے لئے بیکنگ سوڈا استعمال کیا جاتا ہے
(آدھا کپ پانی ،ایک لیموں کا عرق اور ایک چمچ بیکنگ سوڈا ) اس پانی میں کچھ دیر ہاتھوں کو بھگوئیں اور کسی برش سے ناخن کو صاف کرتے رہیں اور خسک کر کے ہینڈ کری یا کولڈ کریم لگا لیں ۔

8۔دانتوں کی چمک

یاد رہے کہ آپ کی خوبصورتی میں دانتوں کی چمک بھی شامل ہے س لئے انھیں چمکانا ہر گز نہ بھو لیں
دانتوں کو مضبوط اور چمک دار بنانے کے لئے ہو میڈ ٹوتھ پیسٹ تیار کریں ۔

ہلدی کی جڑ کا سفوف ۴ چمچ ، بیکند سوڈا ۸ چمچ ، کوکونٹ آئل ۳ چمچ ۔ انا اشیاء کو ملا کر رکھ لیں اور تھوڑی سی مقدار ٹوتھ پیسٹ کے طور پر استعمال کریں

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...