خوبصورت جلد کے لئے سونے سے پہلے ۵کام کریں

44,010

جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے پرسکون نیند بہت ضروری ہے۔ساتھ ہی سونے سے پہلے اگر آپ۵ کام کر لیں تویہ آپ کے کی خوبصورتی میں چار چاند لگادیں گے اور یہ پانچ کام صبح ہونے سے پہلے آپ کی جلد کو نرم وملائم اور چمکدار بنا دیں گے۔

چہرے کی ڈبل کلینزنگ کریں:

میک اپ کو صاف کرنے کے لئے ڈبل کلینزنگ کریں۔یعنی آئل بیسڈ کلینزر کا استعمال کریں،اس کلینزر کا آئل پولیمر کوزیادہ آسانی سے صاف کرے گا۔اس کے بعد نان سوپ کلینزر استعمال کریں تاکہ چہرہ میک اپ سے بلکل پاک ہو جائے۔

بھانپ لیں:

اگر گھر میں اسٹیمر موجود نہ ہو توگرم پانی کا شاور کھول کر کھڑی ہوجائیں ۔چہرے کو بھگونے کے بجائے پانی سے بننے والی اسٹیم لیں۔ا س طرح چہرے کے مسام کھل جائیں گے۔اس کے علاوہ چھوٹا تولیہ گرم پانی میں بھگو کر چہرے پر رکھنے سے بھی مسام کھل جائیں گے اورچہرے کی ذائد چکنائی ،گرد اوربیکٹیریا صاف ہو جائیں گے۔

مردہ جلد اتاریں:

مردہ خلیات کو ختم کرنے کے لئے ایسڈ بیسڈ کلینزر استعمال کریں ہفتے میں دو مرتبہ استعمال کریں ۔کلینزر میں موجود ایسڈ جلد کی تہ میں گہرائی تک جاتا ہے جب جلد کو ملا جاتا ہے تو مردہ سیلز اپنی جگہ چھوڑ دیتے ہیں اور چہرہ نرم ملائم اور چمکدار ہو جاتا ہے۔

جلد کو نمی فراہم کیجئے:

رات کو سوتے وقت ہائیڈریٹنگ ماسک لگائیں ۔ یہ جیل کی طرح ہوتا ہے جو بھاری نہیں لگتا اس میں موجود گلیسرین جلد کی نمی بے قرار رکھنے کے ساتھ ہوا کی نمی کو بھی جذب کرتی ہے ۔ اس ماسک کو فریج میں رکھیں کیونکہ جب یہ ٹھنڈا ماسک جلد پر لگائیں تو یہ جلد کے مسام میں کھنچاؤ پیدا کرے گا۔

سیدھا لیٹے:

الٹا یا کروٹ سے لیٹنے پر تکیہ اور چادر آپ کے چہرے کے لیے اچھے ثابت نہیں ہونگے ۔ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ چہرے پر کسی قسم کا دباؤ جھریوں کا باعث بنتا ہے ۔ سیدھا لیٹنے اور سلک کا پلو کور استعمال کرنے سے ناصرف چہرہ لکیروں سے بلکہ آنکھوں پر ہونے والی سوجن سے بھی بچارہے گا ۔ اس کے علاوہ سونے سے پہلے کسی اچھی آئی کریم کا بھی استعمال کریں۔

مزید جانئے :زبردست آئی کریم گھر پر تیار کریں


شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...