12ٹوٹکے اپنائیں ان سردیوں ہونٹ پھٹنے سے بچائیں

1,763

سرد ی کے موسم میں جلدخصوصاً ہونٹوں کی نمی کم ہو جاتی ہے اور وہ پھٹنے لگتی ہے ۔ بہت سے لوگ ہونٹ خشک ہو جانے کی صورت میں بار بار ہونٹوں پر زبان لگاتے ہیں اس طرح خشکی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے ۔

چند ٹوٹکے ایسے ہیں جنکو اپنا کے آپ اپنے ہونٹوں کو خوبصورت بنا سکتے ہیں ۔

۱ ۔ زعفران کی چند پتیوں کو پوری رات کے لئے دودھ میں بھگو دیں۔ اتنی دیر تک کہ زعفران اپنا رنگ چھوڑ دے۔ اس دودھ کو ہونٹوں پر لگائیں۔ اس طرح ہونٹ گلابی اور نرم و ملائم ہو جائیں گے ۔
۲ ۔ گلیسرین میں چند قطرے عرق گلاب ملا کر ہونٹوں پرلگائیں۔
۳۔ گلاب کی پتیوں کو پیس کے اس میں ملائی ملا کے ہونٹوں پر لگائیں۔
۴۔ اخروٹ ہونٹوں کے لئے بہت مفید ہیں۔ اخروٹ کا استعمال زیادہ کریں۔
۵۔ دیسی مکھن ہوٹنوں پر لگائیں۔ ہونٹ پھٹنے سے بچ جائیگے۔
۶۔ ٹوتھ پیسٹ سے ہونٹوں پر ہلکا ہلکا مساج کریں۔ ہونٹوں صاف ہو جائینگے اور پھٹنے سے بچ جائینگے.
ؐ۷۔ بادام اور زیتون کا تیل بھی ہونٹوں پر لگانے سے ہونٹ خوبصورت ہو جاتے ہیں۔
۸۔ رات کو سونے سے پہلے ہونٹوں پر شہد لگائیں اور صبح نیم گرم پانی سے دھو لیں۔
۹۔ نیم کے پتوں کا رس ہونٹوں پر لگانے سے ہونٹ پھٹنے سے بچ جاتے ہیں۔
۱۰۔ ہونٹوں پر کھیرے کا رس لگانے سے بھی ہونٹ پھٹنے سے بچ جاتے ہیں۔
۱۱۔ پٹرولیم جیلی کو دن میں دو سے تین بار لگائیں اور رات کو لازمی لگا کے سوئیں۔
۱۲۔ہلدی اور دودھ کی با لائی مکس کر کے ہونٹوں پر لگائیں ہونٹ گلابی ہو جائینگے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...