جلد پر کھیرے کے استعمال کے10 طریقے

0 1,476

کھیرے کی افادیت

کھیر اآپکی صحت کیلئے بہترین ہے یہ بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہے ۔سرسبز وشاداب کھیرا آپکی جلد کو بھی شاداب بنا سکتا ہے ۔اگر آپ اسکا صحیح استعما ل کریں، کھیرا وٹامن کے ، وٹامن سی، اور وٹامن بی۔1کا بہترین ذریعہ ہے۔ اسمیں سلفر،میگنیشیم،پوٹاشیم،میگنیز، سلیکون،اور سلفر موجود ہوتے ہیں، کھیرے کے اندر ۹۶فیصد پانی کی مقدار موجود ہوتی ہے جو آپکی جلد میں قدرتی نمی برقرار رکھتی ہے ۔اسکے اندر معدنیات وافر مقدار میں موجود ہوتی ہیں،یہ ناخنوں کی صحت کو بھی فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتاہے۔ کھیر ے کی جلد صاف ، چمکدار، اور ملائم ہوتی ہے اور اسکی یہ خصوصیات آپکی جلد میں بھی منتقل ہوسکتی ہیں ۔ اگر آپ اسے اسکے فوائد جانتے ہوئے اسکا صحیح استعمال کریں۔ہمارے ہاں عام طور پر خوبصورتی کیلئے مہنگی پراڈگٹ کا ہی انتخاب کیا جاتاہے اور اسکا معیار اسکی قیمت سے معلوم کیا جاتا ہے اور قدرتی چیزوں کو فراموش کردیا جاتاہے جبکہ ان چیزوں کے کوئی نقصان دہ اثرات نہیں ہوتے اور یہ ہر حالت میں صرف اور صرف فائدہ ہی پہنچاتی ہیں ۔

اپنی جلد کا خیال رکھیں کھیرا جوآپکے اپنے گھر میں موجودہوتا ہے وہ آپکی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کا سبب بن سکتا ہے ۔یہ جلد کی صفائی ، چکناہٹ پیداکرنے ،دھوپ سے جلنے والی جلدکیلئے ،کھلے مسامات کو بند کرنے ، جلد سے جھریاں دور کرنے ، گرمی میں جلد کی سرخی کم کرنے ، دافع سوزش ہے اور جلدکے داغ دھبے دور کرکے انھیں جاذبِ نظر اور پرکشش بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اسکو استعمال میں لاتے ہوئے آپ اپنی جلد کے مختلف مسائل کا حل نکال سکتی ہیں:

استعمال کے طریقے

۱۔حلقوں کیلئے

ایک پورا کھیراچھلکے سمیت اور ایک پورا آلو چھیل کر کدوکش کرلیں اور آنکھوں پر ململ یا ٹشو رکھ کر اسپر پورا آمیزہ رکھ دیں بیس سے پچیس منٹ کیلئے ،ایک مہینے میں حلقے دور ہونے لگے گیں۔

۲۔ ایکنی کیلئے

ایک آلو چھیل کر اور اچمچ کھیرا کدوکش کرکے پیسٹ بنالیں پھر اسمیں اچمچ لیموں کارس اور اچمچ بیسن ڈال کر ملا لیں اور پچیس منٹ لگانے کے بعد دھو لیں۔

۳۔ نرم وملائم اور شفاف جلدکیلئے

کھیرے کاجوس اور دودھ برابر مقدار میں لیکراسمیں چند قطرے عرقِ گلاب ملاکر بیس منٹ چہرے پر ملنے سے آپکی جلد ملائم اور شفاف نظر آئے گی۔

۴۔ جلد کی تازگی اور چمک کیلئے

ایک کھیرا، چھیل کر پیسٹ بنالیں اسمیں اچمچ عرقِ گلاب، اچمچ لیمن جوس،آدھا چمچ پساہوا پودینہ، اور اچمچ شہد ملا کر اچھی طرح ملا لیں اسکے بعدایک انڈے کی سفیدی الگ سے اچھی طرح پھینٹ کر اسی میں ملا دیں پچیس منٹ لگانے کے بعد نیم گرم پانی سے دھو لیں بہترین نتائج کیلئے ہفتہ میں ایک با ر ضرور استعمال کریں۔

۵۔ بے جان اور روکھی جلد کیلئے

کھیرے کا جوس بہت زیادہ طبی اہمیت کا حامل ہے ۔کھیرے کے جوس میں لائم جوس اور عرقِ گلاب ملا کر چہرے پر ملیں آپکی جلد روشن ہوجائے گی۔

۶۔جلد کابہترین ٹانک

کھیرا جلد کا بہترین دوست ہے اسے کدوکش کرکے بیس منٹ تک لگائے رکھیں تو یہ بہترین ٹانک کا کام کرتاہے۔

۷۔ سن برن کیلئے

اگر سورج میں زیادہ رہنے کی وجہ سے آپکو سن برن کا سامنا ہے اور آپ اس مسئلے سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہیں تو کھیرے کا متواتر استعمال آپکو اس پریشانی سے نجات دلاسکتاہے۔دھوپ سے جل جانے کے بعد جلی ہوئی جلد پر کھیرے کا ٹکڑا ملنے سے فوری آرام آتاہے۔

۸۔چہرے کے کھلے مسام کیلئے

کھیرے میں ایپل سائیڈر سرکہ، چند قطرے لیموں کارس ، شہد ، ایلوویرا جیل، اور ٹماٹر کا پلپ ملاکر استعمال کرنے سے آپکا یہ مسئلہ بآسانی حل کیا جاسکتاہے۔

۹۔مُرجھائی ہوئی اور پھیکی جلد کیلئے

کھیرے کاجوس اور چند قطرے لیمن جوس ملا کر چہرے پر لگائیں یہ ماسک پگمینٹیشن اور فیڈنگ اسکارز کو دور کرکے جلد کو چمکدار بناتا ہے۔

۱۰۔جلد کے مختلف مسائل

کھیرے کے سلائس بنا کر انھیں جلد پر ملنے سے جلد کے مسائل پر بڑی حد تک قابو پایا جاسکتاہے۔
کھیرا ،جو ہے دراصل ہیرا، اور اگر آپ صحتمند جلدکے خواہشمند ہیں تو کھیرے کا استعمال کریں اسمیں موجود اجزاء آپکی جلد کو نرم وملائم ، بے داغ اور خوبصورت بنا کر ٹھنڈک کا احساس دیتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...