خشک جلد کی حفاظت کے دس ٹوٹکے

2,985

اگر آپ کی جلد خشک ہے تو آپ کو کئی مسائل کا سامنہ کرنا پڑ سکتا ہے ۔خشک جلدپر ڈھلتی عمر کے اثرات جلدنمودار ہوتے ہیں ،جھریاں اور جھائیاں جلد پڑ جا تی ہیں جس سے جلد بے جان اور بے رونق ہو جاتی ہے ۔اب خشک جلدوالوں کو پریشان ہو کر پارلر کے مہنگے مہنگے ٹریٹمنٹ کرانے کی ضرورت نہیں ۔اب گھر میں ہی خشک جلد کی حفاظت آسانی سے کی جا سکتی ہے

یاد رکھیں، خشک جلد کے لیے:

۱۔ دودھ ،دہی اور کریم

ٌٌٌّ۱۔دودھ کو آئس ٹرے میں جما لیں ۔ رات کو سوتے وقت دودھ کا کیوب چہرے پر اچھی طرح مل لیں ایک ہفتہ تک مسلسل استعمال سے چہرہ پر تازگی اور چمک آئے گی ۔
۲۔ تین چمچ دہی میں دو چمچ پپیتے کا پیسٹ اور چند قطرے شہد ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور ایک گھنٹہکے لئے چہرہ پر لگائیں ۔ہفتہ میں تین تین دفعہ استعمال کریں چہرہ نرم و ملائم ہو جائے گا ۔
۳۔ تین چمچ کریم میں آدھا چمچ لیموں اور ایک چمچ بیسن ڈال دیں اور اس پیسٹ کو چہرہ اور گردن پر اچھی طرح لگائیں ،چہرہ پر آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں اور ٹھندے پانی سے منہ دھو لیں اس ماسک کا استعمال ہفتہ میں دو دفعہ کیا جا سکتا ہے۔

۲۔ چینی ہے بہترین ایکسفولئیٹر

خشک جلد کے لئے چینی بہترین ایکسفولئیٹر ہے ۔تین چمچ چینی میں ایک چمچ شہد اور ایک چمچ دہی ملا لیں اور چہرہپر آہستہ آہستہ مساج کریں اور ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں ۔یہ ایکسفولئٹر چہرے کی نمی برقرار رکھے گا اور جلدکو تازگی پہنچائے گا

۳۔ انڈہ ہے بہترین ماسک

خشک جلد کو پروٹین کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے جو انڈے سے آسانی سے پوری ہو جاتی ہے ۔
ایک انڈے میں ایک چمچ لیموں کاعرق ،اورنج جوس اور عرق گلاب ملالیں ،صبح اٹھ کر دس منٹ کے لئے یہ فیس پیک لگائیں ،اس کا استعمال روز کریں ،پورے دن چہرہ کی نمی برقرار رہے گی اور چہرہ صحت مند دکھائی دے گا ۔

۴۔ پانی ہے بہترین دوا

پانی کا وافر مقدار میں استعمال جلد کی نمی برقرار رکھتا ہے ۔خشک جلد والے افراد کو ایسے موسمی پھل اور سبزیاں زیادہ کھانی چاہئیں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو ۔

۵۔ ڈیپ موائسچرائزر ہے ضروری

دو چمچ زیتون کا تیل اور ایک چمچ کیسٹر آئل مل کر ہلکا گرم کر لیں اور چہرہ پر لگائیں ۔اب ایک کپڑے کو گرم پانی میں بھگو کر چہرے پر رکھ دیں تاکہ تیل جلد کی اندرونی تہہ میں جذب ہو سکے ۔ یہ جلد کو ڈیپ موائسچرائز کرنے کا طریقہ ہے جو روز رات میں کیا جا سکتا ہے ۔

۶۔کیلے کا چھلکا ہے بہترین کریم ۔

کیلے کے چھلکے کا اندرونی حصہ جلد پرملنے سے جلد کی خشکی ختم ہوتی ہے اور خشکی کے باعث ہونے والی جھریاں اور جھائیاں بھی کم ہو جاتی ہیں

۷۔ بیسن ہے بہترین فیس واش ۔

خشک جلد والے افراد کو صابن کی جگہ بیسن کا استعمال کرنا چاہئے ۔ بیسن کا استعمال نہ صرٖ ف جلد کی اندرونی تہہ سے میل صاف کرتا ہے بلکہ جلد کو خشکی سے بھی بچاتا ہے ۔
ایک چمچ بیسن میں زرا سا دہی یا لیموں ملا کر چہرے پر ملنے سے خشک جلد نرم و ملائم ہو جاتی ہے

۸۔ دلیہ (اوٹ میل ) کا مساج بنائے چہرے کو نرم وملائم

اوٹ میل کو دو چمچ دودھ میں بھگو دیں اور جب وہ نرم ہو جائے تو پیسٹ بنا کر چہرہ اور گردن پر اچھی طرح لگائیں بیس منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے منہ دھو لیں

۹۔ شہد ہے بہترین بام

شہدکی مکھی کے چھتے سے حاصل ہونے والا موم ڈبل بوائلر میں ڈال کر پگھلا لیں اس میں دو چمچ شہد اور دو چمچ زیتون کا تیل ڈال کر رکھ لیں ۔اس بام کو شیشے کی بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ لیں ۔سردی میں خشک جلد اگر پھٹنے لگے تو یہ بام جلد کے خلیوں کو ریپئیر کرتا ہے

۱۰۔تیل کا مساج ہے ضروری

جن افراد کی جلد زیادہ خشک ہو ان کے لئے وٹامن ای آئل کا مساج بہترین ہوتا ہے ۔وٹامن ای کا کیپسول توڑ کر تیل نکلا لیں اور چہرے پر رات بھر لگا رہنے دیں ،اور صبح مائلڈ فیس واش سے منہ دھو لیں ۔

اگر چہرے پر خشکی کی وجہ سے داغ دھبے رونما ہوجائیں تو لازما کریم کا استعمال جلد کے لیے مفید ہے ۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
تبصرے
Loading...