10 اہم باتیں لپ گلاس کے بارے میں

569

لپ گلاس کولپ اسٹک کامتبادل تو نہیں کہا جا سکتا لیکن پھر بھی نوعمرلڑکیاں لپاسٹکسے زیادہ لپ گلاس لگانا پسند کرتی ہیں ۔
لپ گلاس نہ صرف لگانے میں آسان ہوتا ہے بلکہ ہونٹوں کودیر تک تحفظ بھی دیتا ہے ۔لیکن لپ گلاس خریدنے اور لگانے سے پہلے دس اہم باتیں جاننا ضروری ہیں ۔

۱۔لپ گلاس کی خریداری

لپ گلاس خریدتے وقت اپنی جلد کی رنگت اور قسم ضرور پہچان لیں۔ اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو آئلی لپ گلاس یاکریمی لپ گلاس مت خریدیں ۔لپ گلاس کی خریداری کے وقت اس کے اجزاء ضرور پڑھ لیں ۔اچھے لپ گلاس میں گلیسرین ،ایلوویرا،وٹامن ای اور سب بلاک جیسے اجزاء ضرورہونے چاہئیں ۔

۲۔لپ گلاس کا رنگ

lip gloos color

لپ گلاس کے رنگ کا چناؤ کرتے وقت جلد کی رنگت اور موسم کودھیان میں رکھیں ۔ سردی کے موسم میں اورنج،سرخ،برگنڈی ،ڈارک پرپل اور ڈارک شیدز زیادہ پسند کئے جاتے ہیں ۔
اگر آپ کی رنگت گوری ہے تو آپ کسی بھی شیڈ کا لپ گلاس استعمال کر سکتی ہیں لیکن اگر آپ کا رنگ تھوڑا دبا ہوا ہے تو آپکو رنگ پسند کرنے میں تھوڑا خیال رکھنا پڑے گا ۔

۳۔ ایکسفولیئٹ

لپ گلاس لگانے سے ایک گھنٹہ پہلے ہونٹوں کو ایکسفویئٹ کرنا بھیضروریہوتا ہے تاکہ ہونٹوں کی بیرونی سطح کا کھردرا پن دورکیاجا سکے ۔ اور ہونٹ ہموار دکھیں۔لپ ایکسفولیئٹر با آسانی بازار میں دستیاب ہے لیکن آپ گھر میں بھی بنا سکتی ہیں ۔ پیٹرولیم جیلی میں پسی چینی ڈال کر ہونٹوں پر لگائیں اور ٹوتھ برش کی مدد سے اسکرب کریں ۔

۴۔موائسچرائز

لپ گلاس ہونٹوں کی سختی اور کھدراپن زیادہ نمایاں کر سکتا ہے اس لئے لپ گلاس لگانے سے پہلے ہونٹوں کو موائسچرائزکریں تاکہ ہونٹ ہموار اور ملائم دکھائی دیں۔ ہونٹوں کوموائسچرائز کرنے کے لئے زراسا مکھن یا لپ بام ہونٹوں پرلگائیں اور انگلیو ں سے ہونٹ کو اندر دبائیں اس طرح کرنے سے ہونٹ نمایاں ہوتے ہیں ۔

۵۔فاؤنڈیشن

lips foundation

اکژخواتین یہ شکایت کرتی ہیں کہ ان کی لپ اسٹک یا لپ گلاس جلدی ہٹ جاتاہے اسکا آسان حل یہ ہے کہ لپ گلاس لگانے سے پہلے ہونٹوں پر فاؤنڈیشن یا کمپیکٹ پاؤڈر کی تہہ لگائیں اور دو منٹ بعد ٹشو پیپرسے ہلکا سا صاف کر لیں۔ لپ گلاس لگانے سے پہلے تھوڑی دیرکے لئے فریزر میں رکھ دیں اوراگر ٹیوب لپ گلاس ہے تو ٹیوب کو ہلا کر استعمال کریں

۶۔لپ پینسل

جس طرح لپ اسٹک لگانے سے پہلے لپ لائننگ کی جاتی ہے اسی طرح لپ گلاس لگانے سے پہلے ہونٹوں کے خدوخال واضح کرنے کے لئے لپ پینسل استعمال کریں تاکہ ہونٹوں کی خاص شیپ بن سکے ۔لپ پینسل کا رنگ ہلکا ہونا چاہئے ۔ پنک لپ پینسل واضح نہیں ہوتی اس لئے اس کا استعمال کریں ۔لپ پینسل ہمیشہ ہونٹوں کے درمیان سے لگانا شروع کریں اور پھر کناروں پرلگائیں ۔

۷۔لپ اسٹک

ہونٹوں کی شیپ بنانے کے بعد لپ اسٹک کا ہلکا اسا کوٹ ضرور لگائیں ۔اس طرح کرنے سے لپ گلاس ہونٹوں پر دیر تک لگا رہتا ہے ۔یا لپ گلاس اور لپ اسٹک ملاکر نیا شیڈ بنا کر بھی لگا سکتے ہیں ۔

۸۔ لپ گلاس اسپنج ایپلیکیٹر

ٹیوب گلاس یا لیکویئڈ لپ گلاس کے اسپنج ایپلیکیٹر کو ہمیشہ کناروں پر نچوڑ کر یا انگلی سے دبا کر ہونٹوں پر لگائیں ۔ تاکہ پورے ہونٹ پر یکساں اور ہموار کوٹ لگ سکے ۔

۹۔ لپ گلاس کی کوٹننگ

اگر آپنیچرل میک اپ کر رہی ہیں تو لپ گلاس کا صرف ایک کوٹ ہی لگائیں ۔ خاص طور پر اورنج شیڈ ز کی ڈبل کوٹننگ مت کریں ۔
لپ گلاس کا ایک ہی کوٹ کافی ہوتا ہے لیکن اگر ضروری ہو تو ہونٹوں کے کناروں پر لگانے کے بجائے درمیان پرہی کوٹ لگائیں ۔
جن خواتین کے ہونٹ بھدے یا موٹے ہوں انھیں لپ گلاس کی دو تہہ نہیں لگانی چاہئیں ۔

۰۱۔استعمال میں احتیاط

*لپ گلاس لپ اسٹک کے مقابلے میں زیادہ چکنا ہوتا ہے اس لئے دھوپ میں لپ گلاس مت لگائیں ۔
*گرمی اور گردو غبار کے ماحول میں لپ گلاس آپکو فریش لک نہیں دیتا اس لئے لمبے سفر کے لئے لپ گلاس موزوں نہیں ۔
*لپ گلاس لگا کر ہونٹوں کو مت رگڑیں ،بلکہ کمپیکٹ پاؤڈر کا اسپنج ہونٹوں کے درمیان رکھ کر دبائیں تاکہ لپ گلاس ہموار ہو سکے اور دیر تک لگا رہے ۔
*پورے دن اگر لپ گلاس لگائے رکھنا ہوتو ایک تہہ کے اوپر دوسری تہہ مت لگائیں بلکہ آدھے وقت کے بعد ہونٹ صاف کر کے نیا کوٹ لگائیں ۔

تبصرے
Loading...